ڈاکٹرعبدالباری خان گزشتہ 15 برس سے انڈس اسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر کے فرائض انجام دے رہے تھےاور اب وہ بین الاقوامی شہرت کے حامل اس صحت کے مرکز کے صدر کے عہدے پر اپنا نیا کردار نبھائیں گے۔ ڈاکٹر عبدالباری خان نے بطور سی ای او انڈس اسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک کی ترقی اور کامرانی میں کلیدی خدمات انجام دی ہیں۔ یہ ان کی ان تھک محنت اور لگن کا ہی نتیجہ ہے کہ انڈس اسپتال انتہائی قلیل سی مدت میں تیز رفتاری کےساتھ ایک بین الاقوامی معیار کا اسپتال بن سکا۔
ڈاکٹر عبدالباری خان کے واضح اور متاثرکن اسٹریٹجک منصوبوں کے ذریعے اب انڈس اسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک مزید بلندیوں کی جانب سفر کررہا ہے۔
نئے سال کی آمد پر ڈاکٹر عبدالباری خان کی ولولہ انگیز اور غیر معمولی قیادت کے ذریعے انڈس اسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک ہرشہری کو عزت اور احترام کے ساتھ مفت علاج معالجے کی سہولت دینے کےلیے حسب روایت پرعزم ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر عبدالباری خان کاکہنا تھا کہ ان کے والد صاحب کی خواہش تھی کہ وہ ڈاکٹر بنیں اور تاکید کی تھی کہ ضرورت مند مریضوں کا علاج عزت و احترام سے کریں۔ جس پر وہ عمل کرتے آئے ہیں۔ ڈاکٹرعبدالباری خان کا مزید کہنا تھا کہ سب سے بڑھ کر انہیں خدا کی ذات پر ٹھوس اور پختہ ایمان اور یقین ہے جبھی راہ میں آنے والی ہر مشکل دور ہوتی گئی۔ ان کے مطابق وہ لمحہ خاصا سکون اور تقویت دیتا ہے جب ضرورت مند اور غریب مریضوں کا بین الاقوامی معیار کے مطابق مفت علاج کریں اور وہ بدلے میں دعائیں دیتے ہیں۔
Discussion about this post