پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین نجم سیٹھی نے عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ پی سی بی سعودی عرب کے ساتھ کھیلوں کے تجربے کے اشتراک کے لیے تیار ہے۔ کرکٹ کا کھیل سعودی عرب میں خاصا مقبول ہورہا ہے۔ سعودی عرب میں 1960 سے کرکٹ مقابلے ہورہے ہیں او ریاست میں اس کھیل کو متعارف کرانے والے پاکستانی اور بھارتی تارکین وطن تھے۔ نجم سیٹھی کا مزید کہنا تھا کہ مملکت 2003 میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا الحاق شدہ رکن بنی اور 2016 میں اسے ایسوسی ایٹ رکنیت کے لیے ترقی دی گئی۔ لیکن اس کھیل کا اصل عروج 2020 میں سعودی عربین کرکٹ فیڈریشن کے قیام کے ساتھ ہی شروع ہوا ، جس نے کرکٹ کو ہر گھر میں فروغ دینے اور مستقبل میں دنیا کی بہترین ٹیموں کا مقابلہ کرنے کے لیے قومی ٹیموں کو تیار کرنے کے لیے پروگراموں کا ایک سلسلہ ترتیب دیا ہے۔
نجم سیٹھی کہتے ہیں کہ پاکستان، سعودیہ میں کرکٹ کا ڈھانچہ قائم کرنے میں مدد کرنے کے لیے تیار ہے۔ پاکستان کے پاس مہارت اور ٹیلنٹ ہے۔ اگر سعودی عرب چاہتا ہے کہ پاکستان ان کی مدد کریں توہم ہر طرح سے تعاون کریں گے۔
Discussion about this post