سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت سپریم کورٹ نے دی ہے۔ جس کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن عمران خان، فواد چوہدری اور اسد عمر کے خلاف کارروائی جاری رکھے۔ سپریم کورٹ نے ساتھ ہی حکم دیا ہے کہ الیکشن کمیشن تحریکِ انصاف کے اعتراضات پر بھی قانون کے مطابق فیصلہ کرے۔ کسی ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو کارروائی سے نہیں روکا ہے۔ سندھ اور لاہور ہائی کورٹس نے صرف حتمی فیصلہ جاری کرنے سے روکا ہوا ہے۔
عدالت عظمیٰ نے باور کرایا کہ چاہتے ہیں کہ الیکشن کمیشن کارروائی کے لیے بااختیار ہو۔ یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے ہائی کورٹس کی طرف سے حکم امتناع پر سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
Discussion about this post