جنرل سید عاصم منیر نے آرمی چیف کا عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے بین الاقوامی سرکاری دورے کے لیے سعودی عرب کا رخ کیا ہے۔ آرمی چیف 10 جنوری تک سعودی حکومت کے مہمان ہوں گے۔ دورے میں آرمی چیف عاصم منیر برادر ملکوں کی قیادتوں سے ملاقات بھی کریں گے۔ جس میں دو طرفہ امور پر گفتگو بھی ہوگی۔ ریاض میں آرمی چیف نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقات کی جس میں عسکری اور دفاعی تعاون میں اضافہ کرنے پر اتفاق ہوا۔
سعودی وزیر دفاع نے جنرل سید عاصم منیر کو آرمی چیف بننے پر مبارک باد بھی دی جبکہ اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اس ملاقات کی تصویر بھی شئیر کی۔ سعودی وزیر دفاع کہتے ہیں کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔
Pleased to meet H.E General Asim Munir, Pakistan’s Chief of Army Staff. We emphasized the strategic partnership between our brotherly countries, reviewed the bilateral military and defense relations, and discussed ways of strengthening our cooperation. pic.twitter.com/HAtcNKX6O3
— Khalid bin Salman خالد بن سلمان (@kbsalsaud) January 4, 2023
Discussion about this post