وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹ پیغام میں اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ حکومت معاشی صورتحال سے نمٹنے کےلیے ٹھوس اقدامات کررہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی مینجنگ ڈائرکٹر کو بتا دیا کہ آئی ایم ایف پروگرام کی شرائط پوری کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کہتے ہیں کہ جمعے کو آئی ایم ایف کی مینجنگ ڈائرکٹر سے ٹیلی فون پر رابطہ ہوا تو انہیں سیلاب کے بعد پاکستان کی اقتصادی دشواریوں سے بھی باخبر کیا گیا۔ وزیراعظم نے امکان ظاہر کیا کہ آئی ایم ایف کا وفد جلد پاکستان کا رخ کرے گا۔
In a phone call with Managing Director of the IMF yesterday, I told her about the government’s resolve to complete the terms of IMF’s program. I also explained Pakistan’s economic difficulties especially after the devastating floods. IMF delegation will come to Pakistan soon.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) January 7, 2023
Discussion about this post