سعودی عرب کے دورے پر موجود آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔ پاکستانی آرمی چیف کا سعودی ولی عہد نے سرمائی کیمپ میں استقبال کیا جنہوں نے جنرل عاصم منیر کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد بھی دی۔ اس اہم ملاقات میں دوطرفہ تعلقات مستحکم اور دیرپا کرنے پر اتفاق ہوا جبکہ فوجی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے پر سعودی ولی عہد اور آرمی چیف متفق ہوئے۔
جنرل سید عاصم منیر آرمی چیف کا عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے بین الاقوامی سرکاری دورے کے لیے سعودی عرب میں ہیں۔ آرمی چیف 10 جنوری تک سعودی حکومت کے مہمان ہوں گے۔۔ ریاض میں آرمی چیف نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے بھی ملاقات کی جس میں عسکری اور دفاعی تعاون میں اضافہ کرنے پر اتفاق ہوا۔ سعودی وزیر دفاع نے جنرل سید عاصم منیر کو آرمی چیف بننے پر مبارک باد بھی دی ۔ سعودی وزیر دفاع کہتے ہیں کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔
Discussion about this post