جنیوا میں پاکستان میں سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے کانفرنس کا آغاز ہوگیا۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب سے پاکستان میں تباہ کن بربادی آئی۔ عالمی برداری کے مشکور ہیں جس نے متاثرین سیلاب کی مدد کی۔ اس سیلاب نے مکانات، تعلیمی ادارے اور زراعت کو تہس نہس کرکے رکھ دیا۔ سیلاب سے 33 ملین آبادی متاثر ہوئی۔ انفرااسٹرکچر کی تباہی سے معیشت بری طرح متاثر ہوئی۔ بحالی اور تعمیر نو کے لیے بڑے پیمانے پر عالمی امداد کی ضرورت ہے۔
Live🔴
Prime Minister Shehbaz Sharif addressing inaugural session of International Conference on #ResilientPakistan in Geneva.
#PMShehbazinGenevahttps://t.co/R4alh2Xdy0— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) January 9, 2023
وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مشکل اور دشوار لمحات میں مدد کرنے والے ممالک کو پاکستان کبھی فراموش نہیں کرے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف سے پہلے وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سیشن سے خطاب میں شرکا کو بتایا کہ پاکستان کا بیشتر علاقہ تاحال سیلابی پانی میں ڈوبا ہے۔
Live🔴
Prime Minister Shehbaz Sharif co-hosts International Conference on #ResilientPakistan along with UN Secretary-General Antonio Guterres in Geneva.
#PMShehbazinGenevahttps://t.co/BDGhR3ZGox— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) January 9, 2023
کانفرنس سے سیکریٹری جنرل یو این نے بھی خطاب کیا۔ کانفرنس میں عالمی رہنما اس بات پر زور دیں کہ اقوام عالم پاکستان کی سیلاب متاثرین کے لیے مدد کرے۔
Discussion about this post