سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف نوید کے وکیل میاں داؤد نے اے ٹی سی میں پولی گرافک ٹیسٹ کے درخواست دائر کردی ہے۔ انہوں نے یہ درخواست وزیرآباد میں عمران خان پر قاتلانہ حملے کے مقدمے میں تفتیش کے سلسلے میں دائر کی ہے۔ میاں داؤد کا موقف ہے کہ عمران خان اس مقدمے کو سیاسی عزائم کے لیے استعمال کررہے ہیں۔ دوران تفتیش ان کے موکل نوید کا بھی پولی گرافک ٹیسٹ کرانے کے لیے باقاعدہ جسمانی ریمانڈ بھی لیا گیا۔ عمران خان اس سارے معاملے میں ابتدا سے ہی متضاد بیانات دے رہے ہیں۔ اگر پی ٹی آئی چیئرمین کا پولی گرافک ٹیسٹ کرایا گیا تو اصل ملزموں تک رسائی میں خاصی آسانی ہوگی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عدالت جے آئی ٹی کو حکم دے کہ وہ عمران خان کا پولی گرافک ٹیسٹ لے کیونکہ عمران خان کے بیان میں ملزمان کبھی 3 تو کبھی 5 ہوجاتے ہیں۔ اسی طرح اُن کے زخموں کی تعداد بھی متضاد ہی رہی ہے۔
Discussion about this post