سابق وزیراعظم عمران خان نے دہشت گردی کے حوالے سے ہونے والے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس جدید اسلحے سے محروم ہے تو پھر بھلا کیسے دہشت گردوں کا مقابلہ کرسکتی ہے۔ بدقستمی دہشت گردوں کے پاس امریکا کے چھوڑے ہوئے ہتھیار ہیں۔ عمران خان کہتے ہیں کہ افغانستان میں امریکی جنگ میں پاکستان کو غیر جانبدار ہی رہنا چاہیے تھا۔ پاکستان کی فوج وزیرستان جب بھیجی گئی تو اختلاف کیا۔ عمران خان نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے معیشت کو تباہ کردیا۔ اس وقت اہم مسئلہ معیشت کا ہی ہے۔ لیکن انہوں نے دہشت گردی پر توجہ دی اور ناہی معیشت پر۔ عمران خان نے الزام لگایا کہ وفاقی حکومت نے کے پی کے فنڈز روک لیے ہیں۔ نیشنل سیکورٹی کونسل میٹنگ میں فاٹا پر فنڈ رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔ دہشت گردی کا سب سے زیادہ خطرہ خیبرپختونخوا کو ہے لیکن اس حوالے سے کچھ نہیں کیا جارہا ہے۔
Discussion about this post