پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلامیہ کے مطابق مکی آرتھر نے ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے سے معذرت کرلی۔ مکی آرتھر نے فل ٹائم کوچ بننے کے بجائے کنسلٹنٹ بننے کی خواہش ظاہر کی جسے پی سی بی نے رد کردیا۔ بورڈ کے مطابق رواں سال ستمبر میں ایشیا کپ، اکتوبر اور نومبر میں عالمی کپ کے علاوہ تین بڑے ایونٹس بھی ہونے والے ہیں۔ بہرحال اب کرکٹ بورڈ کسی دوسرے غیر ملکی کوچ سے رابطہ کرنے کی کوشش میں ہے
Discussion about this post