اداکارہ اور ماڈل مہوش حیات نے لندن میں رہائش پذیر یوٹیوبر عادل راجا کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔ اداکارہ کا موقف ہے کہ یو ٹیوبر نے ان کے خلاف من گھڑت اور مفروضوں پر مبنی الزام تراشی کی اور ان کی کردار کشی کی ہر حد پارکردی۔ مہوش حیات کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے سوچا نہیں تھا کہ نئے سال کا استقبال وہ اس قسم کی مقدمے بازی سے کریں گی۔ بہرحال جھوٹے الزامات لگانے والے ذہنی بیمار ہیں اور اسی لیے چاہتی ہیں کہ سزا دی جائے۔ مہوش حیات کے مطابق انہوں نے سائبر کرائم سے بھی رابطہ کیا تھا لیکن وہاں سے کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔ اس موقع پر مہوش حیات کے وکیل خواجہ نوید احمد نے استدعا کی کہ سوشل میڈیا پر ان کے موکل پر جھوٹا مواد فوری طور پر ہٹایا جائے۔ یاد رہے کہ یو ٹیوبر نے سجل علی، کبریٰ خان، ماہرہ خان اور مہوش حیات کا نام لیے بغیر ان پر سنگین الزامات لگائے تھے۔ مہوش حیات سے پہلے کبریٰ خان نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا جس پر ایف آئی اے اور پی ٹی اے کو حکم ملا تھا کہ وہ ہتک آمیز اور قابل اعتراض مواد سوشل میڈیا سے ہٹائیں یا بلاک کریں۔
Discussion about this post