پاکستانی صارفین کے لیے فروری 2023 سے یوٹیوب شارٹس کے ذریعے کمائی کا نیا باب کھلنے والا ہے۔ یوٹیوب کی نئی پالیسی کے مطابق یو ٹیوب شارٹس صارفین میں خاصا مقبول ہورہا ہے اور اسی لیے اس کے ذریعے آمدن بڑھانے کا طریقہ وضع کیا جارہا ہے۔ یوٹیوب شارٹس کے لیے کانٹینٹ کریئیٹرز کو ویب سائٹ کے ضوابط کو تسلیم کرنا پڑے گا اور اگر کوئی 18 سال سے کم ہے تو والدین کی معاونت کے تحت اس مرحلے کو آسان کرسکتا ہے۔ کانٹینٹ کریئیٹرز کو ان شارٹس ویڈیوز پر نشر ہونے والے کمرشلز کے ذریعے رقم ملے گی۔ اس سلسلے میں یوٹیوب کا کہنا ہے کہ وہ کمرشلز سے ملنے والی آمدنی کا 45 فی صد حصہ کانٹینٹ کریئیٹرز کو دیں گے۔ یو ٹیوب کا یہ بھی کہنا ہے کہ طویل ویڈیوز کے لیے مونیٹائیزیشن کی زیادہ تر پالیسیز وہی پرانی والی ہی ہے۔
سوشل میڈیا
Discussion about this post