مائیکرو سافٹ کا نیا کارنامہ سامنے آگیا۔ اب کسی کی بھی آوازکی 3 سکینڈز میں ہو بہو نقل تیار کی جاسکتی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ سافٹ ویئر” وال ای اے آئی ” آواز کی کھرج، اتار چڑھاؤ اور انداز کو بخوبی کاپی کرنے کی اہلیت رکھتا ہے۔ مائیکرو سافٹ کے مطابق اس سافٹ ویئر کے لیے اسے کسی بھی آواز کی 3 سکینڈ کی آڈیو کی ضرورت ہوگی لیکن اگر آپ کی خواہش ہے کہ آواز میں نقل میں کوئی جھول نہ ہو تو اس مقصد کے لیے مزید فائلز دی جاسکتی ہے۔ اس سافٹ ویئر کی خاص بات یہ بھی ہے کہ اس کے ذریعے وہ الفاظ بھی ادا کیے جاسکتے ہیں جو متعلقہ شخصیت نے بولے بھی نہیں ہوں۔ مائیکروسافٹ کا دعویٰ ہے کہ مصنوعی ذہانت پر مبنی اس کے الگورتھم کو انگریزی زبان کی 60 ہزار گھنٹوں کی آواز پر تربیت فراہم کی گئی ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس نئے سافٹ وئیر کی بدولت اب جعلی آڈیوز کی بھرمار ہوگی جبکہ کسی کی بھی کردار کشی کا عمل اور زیادہ اذیت دے جائے گا۔
Discussion about this post