گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے چوہدری پرویز الہٰی کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹی فکشن واپس لے لیا۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے مقدمے کی سماعت کی۔ گورنر پنجاب کے وکیل منصور عثمان کا کہنا تھا کہ گورنر نے خود تصدیق کی ہے کہ وزیراعلیٰ نے اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا اسی لیے وہ ڈی نوٹی فائی کرنے کا اپنا حکم واپس لے رہے ہیں۔ عدالت کا کہنا تھا کہ یہ بہترین قدم ہوا کہ ایوان کے اندر ہی اس معاملے کو حل کرلیا گیا۔
آئین اور قانون کے مطابق جو قدم اٹھایا جائے اس کے مثبت نتائج آئیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے عدالت کو بتایا کہ چوہدری پرویز الہیٰ نے 186 ارکان سے اعتماد کا ووٹ لیا۔ وکیل منصور عثمان نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فلور ٹیسٹ ہوگیا۔ پرویز الہیٰ نے بطور وزیراعلیٰ اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا۔
Discussion about this post