عالمی ادارہ صحت نے بھارت میں تیار ہونے والے وہ شربت جو کھانسی کے لیے استعمال ہوتے ہیں انہیں انتہائی غیر معیاری قرار دیا ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے اسی بنا پر ازبکستان میں کھانسی کے بھارتی شربت پر مکمل پابندی لگادی ہے۔ یاد رہے کہ اسی بھارتی شربت کی وجہ سے دسمبر 2022 میں ازبکستان میں 18 بچے جاں سے گئے تھے جبکہ متعدد بیمار ہوئے تھے۔ اسی طرح افریقی ملک گیمبیا میں بھی کھانسی کی بھارتی دوا پینے سے 66 بچوں کی اموات ہوئی تھیں۔ عالمی ادارہ صحت نے جو 2 بھارتی شربت غیرمعیاری قرار دیے ہیں ان میں ابرونول اور ڈوک ون میکس شامل ہیں
Discussion about this post