متحدہ قومی موومنٹ کے مختلف دھڑے اب ایک ہوگئے۔ مصظفیٰ کمال کی پاک سرزمین پارٹی اور فاروق ستار کی بحالی کمیٹی نے ایم کیو ایم پاکستان میں ضم ہونے کا اعلان کردیا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے اس اقدام کو تاریخ ساز قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بنایا تھا اب پاکستان بچائیں گے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ 2018 میں جان بوجھ کر ایم کیو ایم کو کراچی سے ہرایا گیا۔ حلقہ بندیاں ٹھیک کرلیں، پھر چاہے کل ہی الیکشن کروالیں۔ اس موقع پر مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ روزانہ ریاست اور فوج کو گالی دی جارہی تھی۔ آصف زرداری چاہتے ہیں کہ بلاول وزیراعظم بنیں اگر وہ ایسا چاہتے ہیں تو کراچی کوساتھ لے کر چلنا ہوگا ۔ اس مرحلے پر فاروق ستار کہتے تھے کہ شارع فیصل پر دھرنا دے دیا تو پھر دیکھتے ہیں کہ کراچی میں کیسے الیکشن ہوتے ہیں۔
Discussion about this post