صوبائی وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل میمن نے اس بس کا افتتاح کیا جو ملیرائیرپورٹ سے ہوتی ہوئی سی وی تک جائے گی۔ یہ پاکستان کی پہلی الیکٹرک بس سروس ہے جس کا یکطرفہ کرایہ 50 روپے مخصوص کیا گیا ہے۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ماحول دوست الیکٹرک بس ہر قسم کی آلودگی سے پاک ہے۔ بجلی سے ایک دفعہ چارج ہونے پر 240 کلو میٹر تک کی مسافت طے کرسکتی ہے۔ صوبائی وزیر کہتے ہیں کہ ایسی کوئی بس سروس ایئر پورٹ تک نہیں جاتی۔ اگر ٹیکسی سے یہ فاصلہ طے کیا جائے تو ڈیڑہ ہزار روپے خرچ ہوجاتے ہیں لیکن الیکٹرک بس کا کرایہ انتہائی کم رکھا گیا ہے۔
People of karachi will avail Pakistan’s first electric bus service from today. This service will start from Tank chouk malir cantt to clock tower roundabout, sea view defence using khayaban e ittehad. Airport passengers can also avail this bus service. #KarachiForEveryone pic.twitter.com/qVs4pDnrtB
— Sharjeel Inam Memon (@sharjeelinam) January 13, 2023
Discussion about this post