ٹینس کی بھارتی کھلاڑی اور شعیب ملک کی شریک سفر ثانیہ مرزا نے فروری سے کھیل کو چھوڑنے کو اعلان کردیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ثانیہ مرزا نے انتہائی جذباتی پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اپنے 20 سال کے کیرئیر کو پیش کیا ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ زندگی کے ایک نئے سفر کے لیے وہ خاصی پرجوش اور پرعزم ہیں۔ خوشی اس بات کی ہے کہ اب بیشتر وقت بیٹے کے ساتھ گزرے گا۔ 30 سال پہلے جب وہ صرف 6 سال کی تھیں تو والدہ نے نظام کلب ٹینس کورٹ میں تربیت کے لیے داخلہ کرایا۔
View this post on Instagram
کوچ نے یہ کہہ کر معذرت کرلی کہ وہ ٹینس سیکھنے کے لیے خاصی کم عمر ہیں۔ جس پر والدہ ڈٹ گئیں اور آخر کار ان کا داخلہ ہوگیا۔ اب جب وہ پیچھے مڑ کر دیکھتی ہیں تو ہر موڑ پر انہیں کامیابی اور کامرانی ہی نظر آتی ہے۔ بھارت کے لیے تمغے حاصل کیے۔ انہیں خوشی اس بات کی ہے کہ حیدرآباد دکن کی چھوٹی سی بچی کس طرح سرخرو ہوئی۔
Discussion about this post