سندھ کے الیکشن کمشنر اعجاز انور چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں 246 یوسیز ہیں اور الگ الگ کیٹگری کے فارم 11 اور 12 بنائے گئے، جن کی تعداد لگ بھگ 10 ہزار تک بنتی ہے۔ اب ان کو ترتیب دینے اور جمع کرانے میں وقت لگتا ہے اسی بنا پر مکمل نتائج بروقت نہیں مل رہے۔ اعجاز انور چوہان نے امید ظاہر کی کہ شام تک تمام تر نتائج سامنے ہوں گے۔ انہوں نے اس تاثر کو غلط قرار دیا کہ صوبائی حکومت الیکشن میں دھاندلی کرارہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے سخت مانٹیرنگ نظام رائج کیا گیا تھا۔ جس میں کوئی بھی شخص دھاندلی کا سوچ بھی نہیں سکتا۔۔
Discussion about this post