اسلام آباد ہائی کورٹ میں منفرد اور اچھوتی سماعت ہوئی۔ سابق وفاقی وزیر جے سالک عدالت میں یہ عرضی لے کر پہنچے کہ کرسمس اور قائد ڈے 25 دسمبر اتوار کو آنے پر پیر کو چھٹی نہیں دی گئی۔اس مقدمے کی سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی جن کے سامنے درخواست گزار کے وکیل خاور امیر بخاری نے عدالت میں دلائل دیے۔ اُن کا کہنا تھا کہ 25 دسمبر کو قائد ڈے اور کرسمس کی بھی تعطیل ہوتی ہے۔25 دسمبر کی گزیٹیڈ چھٹی کو اتوار آ جائے تو پیر کو چھٹی کا دن ہونا چاہیے۔ دنیا بھر میں پریکٹس ہے اتوار کو عام تعطیل ہو تو اسے بطور لانگ ویک اینڈ کےمنایا جاتا ہے۔ دلائل سننے کے بعد عدالت عالیہ کا کہنا تھا کہ ایسا کرنے میں کوئی رکاوٹ نہیں۔ مناسب ہدایت جاری کی جائے گی۔ عدالت نے اس منفرد مقدمے کی سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔
Discussion about this post