نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے 7 فروری تک اس عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد نیوزی لینڈ میں الیکشن اکتوبر میں ہوں گے۔ جیسنڈا آرڈرن نے 2017 میں صرف 37 برس کی عمر میں وزیراعظم کی ذمے داری سنبھالی اور یوں وہ دنیا کی کم عمر وزیراعظم بنیں۔ جیسنڈا آرڈرن کہتی ہیں کہ اُن کا الیکشن میں حصہ لینے کا کوئی ارادہ نہیں۔ وزیراعظم کی ذمے داری سنبھالنا واقعی بہت بڑا مشکل کام ہے۔ جیسنڈا آرڈرن کے مطابق اب ان میں وہ قوت مدافعت نہیں رہیں کہ وہ اس عہدے کے ساتھ انصاف کریں جبھی انہوں نے وزیراعظم کی کرسی چھوڑنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔ جیسنڈا آرڈرن کو اس وقت غیر معمولی شہرت ملی جب کرائسٹ چرچ میں 2 مساجد پر دہشت گرد حملے ہوئے تو وہ مسلم کیمونٹی کے ساتھ کھڑی پائی گئیں۔ جنہوں نے نیوزی لینڈ کے مسلمانوں کو یہ حوصلہ دیا کہ ریاست ان کی حفاظت کرے گی اور دہشت گردی کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔ جیسنڈا آرڈرن کو 2019 میں کورونا وبا کے دوران غیر معمولی اقدامات کرنے پر بھی پذیرائی ملی تھی۔

Discussion about this post