اگلے برس جون میں ہونے والے عالمی ٹی 20 کپ کے مشترکہ میزبان امریکا اور ویسٹ انڈیز ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق لاس اینجلز، آکلینڈ اور فلوریڈا وہ مقام ہوں گے جہاں کرکٹ کا دنگل سجے گا۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں ہوں گے اور اسی لیے دونوں کا میچ فلوریڈا میں ہوسکتا ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا وفد امریکا کے مختلف میدانوں کا جائزہ لے رہا ہے کہ کہاں کہاں ٹی 20 کے میچز ہوسکتے ہیں۔

پاکستان اور بھارت کے ممکنا میچ کو لے کر منتظمین میں غیر معمولی جوش و خروش ہے جن کا کہنا ہے کہ اگر یہ میچ ہوا تو اس کے ہاتھوں ہاتھ ٹکٹ فروخت ہوں گے اور دنیا بھر میں اس بڑے معرکے کو دیکھنے کے لیے ہر کوئی بے چین رہے گا۔ یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان آخری ٹی 20 میچ جو عالمی کپ کے سلسلے میں کھیلا گیا انتہائی دلچسپ اور سنسنی خیز ثابت ہوا تھا۔
Discussion about this post