سعودی عرب میں کھیلے جانے والے چار ملکی انڈر خواتین فٹ بال میچ کے فائنل میں میزبان کا مقابلہ پاکستان سے تھا۔ سعودی خواتین نے پہلے ہاف میں برتری حاصل کرلی لیکن پھر دوسرے ہاف میں پاکستانی فٹ بالر کا کھیل نمایاں رہا۔ میچ کا خاص پہلو یہ رہا جب 65 ویں منٹ میں پاکستانی کپتان ماریہ خان کی طویل فاصلے سے ماری گئی شاندار کک گول پوسٹ میں جاگری۔ جسے سعودی گول کیپر بچانے میں ناکام رہیں۔ اس گول کو دنیا بھر میں سراہا جارہا ہے اور خاصی پذیرائی مل رہی ہے۔
World’s greatest sporting family and its legacy lives on!
Hashim Khan would be so proud. 🇵🇰🇵🇰🇵🇰pic.twitter.com/xith8VJybN
— FootballPakistan.com (@FootballPak) January 19, 2023
بیشتر تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ماریہ خان کے ناقابل گول نے حیران کردیا ہے۔ میچ مقررہ وقت پر برابری پر ختم ہوا۔ سعودی ٹیم بہترین گول اوسط اور گزشتہ فتوحات کی بنا پر اس ٹورنامنٹ کی فاتح رہی۔
ٹورنامنٹ کے اختتام پر پاکستانی کپتان اور فاروڈ ماریہ جمیل خان کو ایونٹ کی بہترین کھلاڑی جبکہ سعودی عرب کی سارہ خالد کو بہترین گول کیپر اور قطر کی انولیہ علی کو ٹاپ اسکورر کا اعزاز دیا گیا۔
Discussion about this post