تحریک انصاف سے جماعت اسلامی کے رہنماؤں کی اہم ملاقات ہوئی۔ جماعت اسلامی کی قیادت حافظ نعیم الرحمان کررہے تھے۔ اس موقع پر اُن کا کہنا تھا کہ سب کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں لیکن مینڈیٹ بھی جائز ہونا چاہیے۔ چاہتے ہیں کہ کراچی میں اتفاق رائے پیدا کریں۔ حافظ نعیم الرحمان کے مطابق جماعت اسلامی اس پوزیشن میں ہے کہ اپنا میئر لائیں۔ مینڈیٹ کے تحفظ کے لیے اب تحریک انصاف کے ساتھ مل کر 4 رکنی مشترکہ کمیٹی بنارہے ہیں۔ یہ کمیٹی بلدیاتی الیکشن کے فارم 11 کو دیکھنے پر کام کرے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیوایم نے آخر وقت تک کوشش کی کہ الیکشن نہ ہو لیکن بائی کاٹ کا فیصلہ ایم کیوایم کا اپنا تھا۔ خواہش تھی کہ ایم کیو ایم بھی حصہ لیتی۔
اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما علی حیدر زیدی کا کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن کے نام پر ڈراما ہوا۔ وہ کسی بھی صورت پیپلزپارٹی کے ساتھ اتحاد نہیں کریں گے۔ کراچی کے لوگوں نے پیپلز پارٹی کو ووٹ نہیں دیا۔ الیکشن سے پہلے دوران اور اب بھی جماعت اسلامی کے ساتھ رابطے میں رہے اور جماعت اسلامی کی حمایت کریں گے۔
Discussion about this post