ہدایتکار صائم صادق کی تہلکہ خیز فلم ” جوائے لینڈ ” 95 ویں آسکر میں بہترین بین الاقوامی فیچر فلم کی کیٹگری میں نامزد تو ہوئی تھی لیکن آسکر کا حصہ بننے میں ناکام رہی۔ اس کیٹگری میں جوائے لینڈ کے علاوہ جرمن فلم ’آل کوائٹ آن دی ویسٹرن فرنٹ‘، ارجنٹائن کی ’ارجنٹائن 1985‘، بیلجئن کی فلم ’کلوز‘، پولش فلم ’ای او‘ اور آئرلینڈ کی ’دی کوائٹ گرل‘ کو نامزد کیا گیا ہے۔ 95 ویں آسکر میں جرمن فلم ” ایوری تھنگ ایوری ویئرآل ریٹ ونس ” 11 نامزدگیوں کے ساتھ سرفہرست ہیں۔ اسی طرح پہلی جنگ عظیم کے پس منظر پر بننے والی فلم ’آل کوایٹ آن دی ویسٹرن فرنٹ ور ’دی بینشیس آف انیشیر‘ کو 9 نامزدگیاں ملی ہیں۔
بھارتی فلم ’آر آر آر‘ کے مقبول گانے ’ناتو ناتو‘ کو بہترین موسیقی کیلئے نامزد کیا گیا ہے جبکہ دستاویزی فلم’اسٹرینجر ایٹ دی گیٹ‘ کو بھی آسکرز میں جگہ گئی ہے۔ ہر سال کی طرح اس بار آسکر کا میلہ 12 مارچ کو لاس اینجلز میں ہورہا ہے۔
Discussion about this post