لاہور ہائی کورٹ نے تمام ٹی وی چینلز کو حکم دیا ہے کہ وہ ڈیفنس لاہور کے نجی اسکول میں طالبات کی لڑائی والی ویڈیو کو کسی پروگرام یا خبروں میں نشر نہ کریں۔ اس سلسلے میں عدالت عالیہ میں ایک درخواست دائر کی گئی تھی جس پر یہ فیصلہ دیا گیا ہے۔ عدالتی حکم کے بارے میں پیمرا اور تمام تر نیوز چینلز کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور کے اسکول میں کلاس فیلو پر 4 لڑکیوں نے بدترین تشدد کیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ خبروں کے مطابق تشدد کا نشانہ بننے والی لڑکی، کلاس فیلوز کو نشے کے مبینہ استعمال سے روکتی تھی جس پر غصے میں آکر ان طالبات نے اسے بری طرح مارا پیٹا۔ واقعے کے بعد ڈی سی لاہور نے اسکول کی رجسٹریشن معطل کردی تھی۔
Discussion about this post