قمرزماں کائرہ، فرحت بابراور نیربخاری نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ عمران خان نے آصف علی زرداری پر جھوٹے الزام لگائے ہیں اسی لیے فیصلہ ہوا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ کو قانونی نوٹس بھیجا جائے گا۔ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے مطابق عمران خان کا یہ کہنا کہ آصف زرداری نے دہشت گرد تنظیموں کو رقم دے کر عمران خان کو مارنے کا منصوبہ بنایا ہے سراسر جھوٹا اور بے بنیاد الزام ہے۔ عمران خان الزام لگادیتے ہیں لیکن ثابت نہیں کرپاتے۔ لگ یہی رہا ہے کہ وہ ڈپریشن اور بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔ جبھی کبھی اداروں، الیکشن کمیشن تو کبھی سابق آرمی چیف پر الزام لگا دیتے ہیں۔
پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے مطابق اقتدار سے محروم ہوجانے کی وجہ سے عمران خان کا ذہنی توازن بگڑ گیا ہے۔ جب سے ادارے نیوٹرل ہو گئے ہیں تو عمران خان ان کے خلاف ان کے پیچھے پڑ گئے، ان کی سیاست جمہوری نہیں فاشسٹ سیاست ہے، انہوں نے ایک باقاعدہ الزام لگایا کہ ہ پی پی قیادت نے دہشت گرد تنظیموں کو پیسے دیے جس میں اداروں کے لوگ شامل ہیں، یہ انتہائی گھناؤنا الزام ہے۔
Discussion about this post