ناظم آباد کراچی کے نجی اسکول میں اردو بولنے والے طالب علم موسیٰ پر سیاہ رنگ لگانے والے استاد کو اسکول نے فارغ کردیا۔ چیئرمین آل پرائیوٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن سندھ طارق شاہ کے مطابق واقعے کے بعد ٹیچر کو اسکول انتظامیہ نے شوکاز دیا اور آج اسے ملازمت سے فارغ کردیا۔ طارق شاہ نے اس ناخوشگوار واقعے پر تمام والدین سے معذرت کی ہے۔ اسکولوں میں طالبعلموں کو ہراساں کرنے پر آواز اٹھاتے رہیں گے۔
Discussion about this post