الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ قاف کے چوہدری شجاعت حسین کو پارٹی کی صدارت برقرار رکھنے کا فیصلہ سنا دیا۔ جس کے مطابق سینٹرل ورکنگ کمیٹی کی کارروائی کو کسی بھی صورت کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔ الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کے بعد اب ایک بار پھر چوہدری شجاعت حسین کو قاف لیگ کا صدر کا عہدہ مل گیا۔ یاد رہے کہ قاف لیگ کی مرکزی جنرل کونسل کے اجلا س میں چوہدری شجاعت حسین کو صدارت سے فارغ کردیا گیا ہے اور ان کی جگہ چوہدری وجاہت حسین کو اس عہدے کے لیے چنا گیا گیا۔
اسی طرح طارق بشیر چیمہ کو برطرف کرکے مرکزی سیکریٹری جنرل کے لیے کامل علی آغا کو انتخاب کیا گیا۔ جس کے جواب میں چوہدری شجاعت حسین نے اس اجلاس کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا تھا۔
Discussion about this post