اینکر اور یوٹیوبر عمران ریاض خان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس کی تصدیق ان کے وکیل علی اشفاق نے بھی کردی ہے۔ جن کا کہنا ہے کہ عمران ریاض کو ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے ذریعے گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔ اینکر کو لاہور ہوائی اڈے سے حراست میں لیا گیا۔ کہا جارہا ہے کہ عمران ریاض خان بیرون ملک جانے کے لیے ہوائی اڈے پہنچے تھے جہاں انہیں بورڈنگ سے پہلے گرفتار کرلیا گیا۔ عمران ریاض کے ٹوئٹ کے مطابق انہوں نے پیش کش کی کہ اگر وہ کسی مقدمے میں مطلوب ہیں تو ایف آئی اے بلا لے۔ وہ مایوس نہیں کریں گے۔ ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ انہیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اُن کے مطابق ایف ائی اے گرفتاری کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کرچکی ہے۔
مجھے گرفتار کیا جائے گا
— Imran Khan (@ImranRiazKhan) February 1, 2023
یاد رہے کہ گزشتہ سال جولائی میں بھی عمران ریاض خان کو اسلام آباد سے اٹک جاتے ہوئے درج بغاوت کے مقدمات کی بنا پر گرفتار کیا جاچکا ہے لیکن پھر بعد میں لاہور ہائی کورٹ سے انہیں ضمانت مل گئی تھی۔
Discussion about this post