اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے ان الزامات کو رد کردیا ہے کہ گرفتاری کے وقت ان کے ملازمین کو مارا پیٹا گیا۔ اسلام آباد کے مطابق شیخ رشید احمد کے گھر پر کوئی بچے موجود نہیں تھے۔کوئی شیشے توڑے گئے اور نا ہی توڑ پھوڑ کی گئی۔ شیخ رشید احمد نے پولیس افسران سے بدسلوکی کی اور نازیبا زبان استعمال کی۔ شیخ رشید احمد یا گھر پر موجود کسی ملازم سے کسی قسم کا ناروا سلوک نہیں کیا گیا۔ اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے مطابق منفی پراپیگنڈے کی بھرپور مذمت کی جاتی ہے۔ عدالتوں کے اندر اور باہر نظم و ضبط کا قانون کے مطابق مظاہرہ کیا جائے۔ شیخ رشید کو کوئی تکلیف نہیں پہنچائی گئی بلکہ ان کی بدزبانی اور ناروا سلوک کے باوجود پولیس نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا۔ غلط بیانی سے گریز کیا جائے۔اسلام آباد کیپیٹل پولیس تمام قانونی تقاضے پورے کررہی ہے اور پورے کرے گی۔ شیخ رشید احمد کو جس حالت میں گرفتار کیا گیا ہے اس بابت مزید کہنا تفتیش کو متاثر کرے گا۔
شیخ رشید احمد کی گرفتاری۔
شیخ رشید احمد کے گھر پر کوئی بچے موجود نہیں تھے۔کوئی شیشے توڑے گئے اور نہ ہی توڑ پھوڑ کی گئی۔
شیخ رشید احمد نے پولیس افسران سے بدسلوکی کی اور نازیبا زبان استعمال کی۔ شیخ رشید احمد یا گھر پر موجود کسی ملازم سے کسی قسم کا ناروا سلوک نہیں کیا گیا۔
1/3— Islamabad Police (@ICT_Police) February 2, 2023
Discussion about this post