وزیراعظم شہباز شریف نے پشاور میں ایپکس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کیا۔ اجلاس میں آرمی چیف، وزرائے اعلیٰ اور دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہناتھا کہ تمام صوبوں، سیاسی اورمذہبی قیادت کو دعوت دی ہے کہ آئیں مل کر بیٹھیں اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اقدامات کریں۔ اب ایک قلب دو جان ہو کر ہی دہشت گردی کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وہ تمام تر اختلافات بھلا کر ملکی فلاح و بہبود کے لیے ہر ایک کو خوش آمدید کہیں گے۔ گزشتہ چند مہینوں میں خیبر پختون خوا میں حملے ہوئے، قوم سوال کرتی ہے کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے بعد واقعہ کس طرح ہوا؟ سوچا یہی جارہا ہے کہ دہشت گردی کی لہر کو کس طرح ختم کیا جائے گا؟ وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردی کا مکمل خاتمے ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ تنقید برائے تنقید سے پرہیز کر کے حق بات کہنی ہو گی، اگر پشاور دھماکہ سازش کا حصہ تھا تو ماضی قریب کے واقعات کیا تھے؟
LIVE #APPNews PM Shehbaz Sharif addressing Apex Committee meeting in #Peshawar
@CMShehbaz @ https://t.co/XEOEL9CVyu
— APP 🇵🇰 (@appcsocialmedia) February 3, 2023
Discussion about this post