تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان نے 33 حلقوں کے ضمنی انتخابات میں خود ہی کھڑے ہونے کا فیصلہ کیا تھا لیکن اسلام آباد ہائی کورٹ میں ان کی مبینہ بیٹی ٹیریان وائٹ کیس کے پیش نظر اب عمران خان ان انتخابات میں امیدوار نہیں ہوں گے۔ تحریک انصاف نے ان انتخابات میں سابق امیدواروں سے ہی کہا ہے کہ وہ ایک بار پھر کاغذات نامزدگی جمع کرائیں۔ یاد رہے کہ عمران خان جمعرات کو راجن پور کے حلقہ این اے 193 کے ضمنی انتخابات سے پہلے ہی اپنا نام واپس لے چکے ہیں۔ اس حلقے میں الیکشن 26 فروری کو ہونے جارہے ہیں۔ جبکہ 33 حلقوں میں ضمنی انتخابات کا دنگل 16 مارچ کو سجے گا جس کے لیے الیکشن کمیشن نے باقاعدہ شیڈول بھی جاری کردیا ہے۔
Discussion about this post