پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے گستاخانہ مواد نہ ہٹانےپر پاکستان میں وکی پیڈیا سروسز کو بلاک کردیا ۔ اس سے پہلے پی ٹی اے نے وکی پیڈیا کو مشورہ دیا تھا کہ وہ توہین آمیز اور گستانہ مواد کو ہٹا لے۔ پی ٹی اے نے ایچ بی ڈی سروسز کو 48 گھنٹے کے لیے ڈی گریڈ کردیاتھا۔ پی ٹی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ قابل اطلاق قانون اور عدالتی حکم کے تحت نوٹس جاری کرکے متعلقہ توہین آمیز مواد کو بلاک کرنے یا ہٹانے کے لیے وکی پیڈیا سے رابطہ کیا گیا تھا لیکن اس حکم کی تعمیل نہ ہوئی۔ ہوا۔ جس کے بعد اب پاکستان بھر میں وکی پیڈیا کے پلیٹ فارم کو بلاک کردیا گیا ہے۔ وکی پیڈیا کے ذریعے طالبات اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات معلومات حاصل کرتی ہیں۔
Discussion about this post