اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کی جج زیبا چوہدری نے اسامہ ستی قتل کیس کا محفوظ فیصلہ سنادیا۔ جس میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے جان سے جانے والے نوجوان اسامہ ستی کے قتل میں ملوث 2 ملزمان کو سزائے موت جبکہ 3 کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ فیصلہ سنانے سے پہلے ملزمان افتخار احمد ،سعیداحمد ،شکیل احمد اور محمد مصطفیٰ کو ہتھکڑیاں لگا کر پیش کیا گیا ۔ عدالتی حکم کے مطابق محمد مصطفیٰ اور افتخار احمد کو سزائے موت جبکہ سعید احمد، مدثر مختار اور شکیل احمد کو عمر قید کی سزا ملی ہے۔
یاد رہے کہ 2 جنوری 2021 کو اے ٹی ایس پولیس اہلکاروں کی فائرنگ نے 22 برس کے اسامہ ستی کی جاں لے لی تھی۔ اسامہ کے والد نے مقدمہ درج کرایا جس میں نامزد 5 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کیا گیا۔ والد کا موقف تھا کہ اسامہ ستی کا ایک دن پہلے پولیس اہلکاروں کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا جس کا انتقام انہوں نے بیٹے کی موت سے لیا۔
Discussion about this post