تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں اسد عمراور فواد چوہدری نے اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف سے مطالبہ کیا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد اب وہ نئے اپوزیشن لیڈر کو نامزد کریں۔ یاد رہے کہ آج لاہور ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے 43 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے نامنظور کرنے کا الیکشن کمیشن کا حکم معطل کردیا ہے۔ جس کے بعد اب پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل اسد عمر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 43 تحریک انصاف کے ایم این اے کی رکنیت بحال ہو گئی ہے۔ راجہ ریاض صاحب لیڈر آف اپوزیشن کا کمرہ خالی کرنے کی تیاری کریں۔
عدالت نے سپیکر کے سیاسی بنیاد پر کیا گیا فیصلہ معطل کردیا. 43 تحریک انصاف کے ایم این اے کی رکنیت بحال. راجہ ریاض صاحب لیڈر آف اپوزیشن کا کمرہ خالی کرنے کی تیاری کریں
— Asad Umar (@Asad_Umar) February 8, 2023
دوسری جانب فواد چوہدری نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے اسپیکر راجا پرویز اشرف کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ تھوڑا سا جمہوریت کا پاس رکھیں۔ قومی اسمبلی کے اسپیکر اپوزیشن لیڈر تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کریں۔ ہر بات کے لیے عدالت جانا کوئی اچھی پارلیمانی روایت نہیں ہے۔
Discussion about this post