وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمعرات کو آئی ایم ایف سے ہونے والے مذاکرات کامیاب رہے۔ بدقسمتی سے عمران خان کے آئی ایم ایف سے کیے گئے معاہدے پر شہباز شریف کی حکومت عمل کررہی ہے۔ کوشش کریں گے کہ معاہدے کو پورا کیا جائے۔ وزیرخزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کا ڈرافٹ موصول ہوگیا ہے، جائزہ لے رہے ہیں اور پیر کو اس معاملے پر ورچوئل میٹنگ بھی ہوگی۔ آئی ایم ایف جائزہ سے 1.2 ارب ڈالر ملنے کی توقع ہے۔ آئی ایم ایف نے کل دوپہر کو فائنل پوائنٹس دئیےجن کا ورچوئل میٹنگ میں جائزہ لیا گیا۔ اسحاق ڈار کہتے ہیں کہ آئی ایم ایف نے پٹرول پر سیلز ٹیکس لگانے کا کہا ہے جو حکومت نے تسلیم نہیں کیا۔
Discussion about this post