ڈاکٹر عامر لیات حسین کی نازیبا اور قابل اعتراض ویڈیوز وائرل کرنے کے کیس میں اب سندھ ہائی کورٹ نے دانیا شاہ کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ دانیا شاہ کو دو لاکھ روپے کے مچلکے بھی جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔ دانیا شاہ کو عامر لیاقت حسین کی بیٹی کی شکایت پر لودھراں سے گرفتار کرکے کراچی منتقل کیا گیا تھا۔ اس موقع پر دانیا شاہ کے وکیل کا کہنا تھا کہ ایف آئے اے نے ناقص اور غیر معیار تفتیش کی۔ ان کی موکلا کے خلاف کوئی شواہد نہیں ملے۔ یاد رہے کہ عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی دانیا شاہ نے شوہر کی وفات سے چند ماہ پہلے ان کی قابل اعتراض ویڈیوز انٹر نیٹ پرجاری کی تھیں۔ کہا جاتا ہے کہ ان ویڈیوز کی وجہ سے عامر لیاقت حسین ذہنی دباؤ کا شکار ہوئے اور پھر موت کی نیند سو گئے۔
دانیا ملک کو ایف آئی اے نے 15 دسمبر 2022 کو لودھراں سے حراست میں لے کر کراچی منتقل کیا تھا۔جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی شرقی کی عدالت میں دانیہ ملک پر فرد جرم لگائی گئی لیکن دانیا شاہ نے صحت جرم سے انکار کیا ہے۔ دانیا شاہ کی ماتحت عدالتوں میں ضمانت کی درخواست مسترد ہوچکی ہیں جس کے بعد انہوں نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
Discussion about this post