مسلم لیگ نون کی سیئنرنائب صدر مریم نواز نے لاہور میں پارٹی نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا عمران خان اب عدلیہ کے گھوڑے پربیٹھ کر اقتدار میں آنا چاہتے ہیں کیونکہ اسٹیبلشمنٹ تو ہاتھ کھینچ لیے ہیں۔ مریم نواز کہتی ہیں کہ عمران خان کا بیانیہ بے بنیاد تھا اور ہے اور اب بیانیے کی نہیں کارکردگی کی ضرورت ہے۔ عمران خان دوسروں کے بچوں کو کہتے ہیں کہ جیلیں بھرو۔ لوگوں کے بچے ہی کیوں جیلیں بھریں؟ مریم نواز کے مطابق اس وقت قوم کو ایک صفحے پر آنے کی ضرورت ہے کیونکہ عمران خان نے پوری قوم کو تقسیم کردیا ہے۔ درحقیقت انہوں نے عوام کو ذہنی مریض بنانے کی کوشش کی۔ عمران خان کو اب اقرار کرنا ہوگا کہ انہوں نے عوام کو دھوکہ دیا۔ خارجہ تعلقات خطرے میں ڈالے۔ عمران خان ذرا یہی بتا دیں کہ وہ جو خط لہراتے ہوئے سازش کا راگ الاپ رہے تھے، اس کا کیا بنا؟ من گھڑت اور جھوٹا بیانیہ بنایا گیا جس کے تحت لوگوں کو غدار کہا گیا۔عمران خان آج کہتے ہیں امریکا نے نہیں، قمر جاوید باجوہ نے سازش کی، عمران خان نے قمر جاوید باجوہ کو کہا تھا ایکسٹینشن تاحیات دینے کو تیار ہوں۔
یوتھ کو جیل بھرو تحریک میں لگادیا گیا ہے.کیا کبھی کسی نے کالج بھرو تحریک چلائی؟ یونیورسٹی بھرو تحریک چلائی؟آپکے اپنے بچے انگلینڈ میں آرام سے اعلیٰ تعلیم حاصل کررہے ہیں لوگوں کے بچوں کو آپ کہتے ہیں کہ جیلیں بھرو.چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نوازشریف pic.twitter.com/m1vFtiMRKz
— PML(N) (@pmln_org) February 14, 2023
Discussion about this post