بھارتی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر چیتن شرما ” زی نیوز” کے اسٹنگ آپریشن میں پھنس گئے اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے بارے میں وہ راز بیان کردیے جس نے چاروں طرف تہلکہ مچادیا۔ چیتن شرما نے جانے انجانے میں وہ سب کچھ اگل دیا جس کے بعد یقینی طور پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو اس معاملے میں کارروائی کرنے کی ضرورت ہے۔ چیتن شرما کو خفیہ ریکارڈنگ کے دوران یہ کہتے ہوئے سنا گیا ہے کہ 100 فی صد فٹنس دکھانے کے لیے بھارتی کرکٹرز انجیکشن لگاتے ہیں جس کی وجہ سے ان کی پرفارمنس بہتر ہوجاتی ہے۔
چیتن شرما کے مطابق یہ انجیکشن ایسے ہوتے ہیں جو ڈوپ ٹیسٹ میں بھی گرفت میں نہیں آتے۔ کھلاڑیوں کو اس سلسلے میں بہت زیادہ معلومات ہے جبھی وہ پکڑ میں نہیں آتے۔ جسپریت بمراہ بڑی انجری کے باعث جھک نہیں سکتے لیکن اس کے باوجود وہ انجیکشن لگانے کے بعد ٹیم کے لیے کھیلتے ہیں اور فٹ فاٹ نظر آتے ہیں اوریہ سارا دھندا فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے کے لیے ہوتا ہے۔ ہر کھلاڑی کا بورڈ سے باہر بھی ایک ڈاکٹر ہوتا ہے جو ان کو مختلف طریقے بتاتا رہتا ہے۔
Zee News पर सबसे बड़ा खुलासा, खुफिया कैमरे पर खुले BCCI के राज #GameOver @preetiddahiya @DChaurasia2312 pic.twitter.com/D3Mf3YdC6x
— Zee News (@ZeeNews) February 14, 2023
چیتن شرما جو دوسری بار سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین لگے ہیں۔ انہوں نے کوہلی کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔ کہتے ہیں کہ کوہلی جھوٹ بولتے ہیں کہ انہیں گنگولی نے قیادت سے ہٹایا بلکہ کوہلی کو الگ کرنے کا فیصلہ سلیکشن کمیٹی کا تھا۔ کوہلی مرضی کے کھلاڑی کھلاتے اور انہی کے کہنے پر کمبلے کو بھی کوچ سے فارغ کیا گیا۔
Discussion about this post