الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کے مقدمے میں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے عدم حاضری پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواستِ ضمانت مسترد کی ۔ عدالت کی جانب سے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر احتجاج اور ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت خارج کی گئی۔ دوسری جانب بینکنگ کورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی ضمانت پر فیصلہ مؤخر کر دیا۔ بینکنگ کورٹ کی جج رخشندہ شاہین نے درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ جن کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر عمران خان کی ضمانت پر فیصلہ موخر کیا جارہا ہے۔ عدالت نے 18 فروری کو ہائی کورٹ کے حکم کی مصدقہ نقل جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کیس پر سماعت اُسی تاریخ تک ملتوی کردی۔ یاد رہے کہ آج بینکنگ کورٹ نے عمران خان کو آج عدالتی وقت ختم ہونے سے پہلے پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔ بینکنگ کورٹ کی جج نے عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست رد کرتے ہوئے ان کو آج ہی ساڑھے 3 بجے تک پیش ہونے کی مہلت دی تھی۔ جج رخشندہ شاہین نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان پیش نہیں ہوئے تو قانون اپنا راستہ بنائے گا۔
Discussion about this post