سابق وزیراعظم عمران خان نے صدرمملکت اور افواج پاکستان کے سپریم کمانڈر ڈاکٹر عارف علوی کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کے خلاف فوری تحقیقات کا مطالبہ کر دیا ہے۔ عمران خان کے خط کے مطابق جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے حلف کی خلاف ورزی کی ہے۔ سابق آرمی چیف نے ایک انٹرویو میں یہ اعتراف کیا کہ عمران خان کی حکومت انہوں نے گرائی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ معلومات سے واضح ہوا ہے کہ جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے اعتراف کیا کہ ہم عمران خان کو ملک کے لیے خطرہ سمجھتے تھے۔ جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے یہ بھی کہا ہے کہ عمران خان حکومت میں رہتے تو پاکستان کو نقصان ہوگا۔ معلوم کیا جائے کہ جنرل (ر) باجوہ کے استعمال کیے گئے اس ” ہم ” سے ان کی کیا مراد ہے؟ عمران خان کے خط کے مطابق جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کو یہ حق اور اختیار کس نے دیا کہ وہ منتخب وزیراعظم سے متعلق فیصلہ کریں۔ فیصلہ صرف عوام کا ہے کہ وہ کسے وزیرِ اعظم منتخب کرنا چاہتے ہیں۔
Discussion about this post