صدر عارف علوی نے چیف الیکشن کمشنر کو آج ایوان صدر میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے الیکشن کی تاریخ دینے کے لیے مشاورتی اجلاس میں طلب کررکھا ہے۔جس کے متعلق اب الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا ہے وہ اس اجلاس میں شریک نہیں ہوگا۔ ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ایوان صدر کے اجلاس کے متعلق کمیشن کا اپنا اہم اجلاس ہوا کہ الیکشن کمیشن 19 فروری کو صدرِ کو جواب دے چکا ہے، الیکشن کمیشن کا اب بھی وہی 19 فروری والا مؤقف ہے۔ انتخابات کا معاملہ مختلف عدالتی فورمز پر زیرِ التوا ہے۔
Discussion about this post