ممبئی میں سونو نگم کا کنسرٹ عروج پر تھا۔ اسی دوران شیو سینا کے ایم ایل اے پرکاش کے بیٹے نے گلوکار کے ساتھ سیلفی لینے کی خواہش ظاہر کی۔ اسٹیج پر موجود گارڈز نے اس نوجوان کو روکا جس پر وہ غصے میں آگیا۔ دیکھتے ہی دیکھتے گارڈز پر حملہ آور ہوا جبکہ اس کے ساتھ اس کزن بھی اس کارستانی میں شریک رہا۔ دونوں گارڈز کو پیچھے دھکے دیتے ہوئے اسٹیج تک پہنچے اور پھر سونو نگم، ان کے بھائی اور باڈی گارڈز پر حملہ کردیا۔ یہاں تک کہ انہیں اسٹیج سے نیچے بھی پھینک ڈالا۔ اس ساری ہنگامہ آرائی کے دوران سونو نگم زخمی ہونے سے محفوظ رہے البتہ ان کے گارڈز اور بھائی کو چوٹیں آئیں جنہیں بعد میں قریبی اسپتال پہنچایا گیا۔
#SonuNigam attacked by Uddhav Thackeray MLA Prakash Phaterpekar son and his goons in music event at Chembur. Sonu has been taken to the hospital nearby. pic.twitter.com/ERjIC96Ytv
— Swathi Bellam (@BellamSwathi) February 20, 2023
واقعے کے خلاف سونو نگم کے ایم ایل اے کے بیٹے اور اس کے کزن کے خلاف پولیس میں رپورٹ درج کرادی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سونو نگم کا کہنا تھا کہ انہیں دھکے دیے گئے۔ گارڈ ربانی خان بچانے آئے تو انہیں بھی اسٹیج سے پھینک دیا گیا۔ اس حرکت پر وہ زندگی سے بھی ہاتھ دھو سکتے تھے۔
Discussion about this post