اسلام آباد کی احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس میں نون لیگ کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے آج سماعت میں پیش نہ ہونے پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا شاہد خاقان عباسی کے ساتھ ساتھ شریک ملزمہ عظمیٰ عادل کے بھی ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری ہیں۔ یاد رہے کہ 18 جولائی 2019 کو احتساب بیورو نے شاہد خاقان عباسی کو مائع قدرتی گیس کیس میں گرفتار کیا تھا اور پھر فروری 2020 میں اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے ضمانت پر رہا گیا گیا تھا۔
شاہد خاقان عباسی پر الزام ہے کہ انہوں نے طے شدہ اصولوں کے خلاف ایل این جی ٹرمینل کے لیے 15 سال کا ٹھیکہ دیا۔ یہ ٹھیکہ انہوں نے بطور وزیر پیٹرولیم دیا تھا۔ دسمبر 2019 میں احتساب عدالت نے شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل سمیت 10 ملزمان کو اس مقدمے میں نامزد کیا تھا ۔
Discussion about this post