الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں ہوا۔ جس میں یہی فیصلہ کیا گیا کہ صدر عارف علوی کی طرف سے پنجاب اور کے پی میں الیکشن کی تاریخ کے اعلان پر اٹارنی جنرل اور قانونی ماہرین سے رہنمائی لی جائے گی۔ اٹارنی جنرل کو بدھ کو دعوت دی گئی ہے اور ساتھ ہی مشاورت کے لیے 2 قانونی ماہرین کا بھی انتخاب ہوگا۔ ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ وہ قانون اور آئین کے مطابق 3 ماہ میں الیکشن کرانے کے لیے تیار رہتا ہے لیکن کہیں بھی یہ نہیں لکھا کہ الیکشن کی تاریخ کمیشن دے گا۔ مجاز اتھارٹی جیسے ہی الیکشن کی تاریخ دے گی کمیشن شیڈول ترتیب دے کر الیکشن کرانے کا پابندہے۔
اجلاس میں یہ بھی طے ہوا کہ کمیشن آئین و قانون کے مطابق بغیر کسی دباؤ کے فیصلہ کرتا رہا ہے اور کرتا رہے گا۔ یاد رہے کہ پیر کو صدر عارف علوی نے الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 57 ایک کے تحت 9 اپریل کو کے پی اور پنجاب کی صوبائی اسمبلیوں کے لیے انتخابات کا اعلان کیا تھا۔
Discussion about this post