اسلام آباد کی بینکنگ کورٹ تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان کو ممنوعہ فنڈنگ کیس میں منگل کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا ہے۔ بینکنگ کورٹ اسلام آباد میں عمران خان اور دیگر کے خلاف فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ اس موقع پر سابق وزیراعظم کی قانونی ٹیم کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے آرڈر کی کاپی عدالت میں پیش کی گئی۔
Discussion about this post