فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی نے بینکنگ کورٹ اسلام آباد میں دائر درخواست میں عمران خان کے طبی معائنے کے لیے پمز یا پولی کلینک اسپتال کا بورڈ بنانے کی درخواست کردی ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق عبوری ضمانت ملنے کے بعد عمران خان رعایت کا غلط فائدہ اٹھا رہے ہیں اورعدالت میں پیش نہیں ہورہے۔ ایف آئی اے کا شکوہ ہے کہ عمران خان تفتیش میں تعاون نہیں کررہے۔ عمران خان کہتے ہیں کہ انہیں آرتھوپیڈک کا مسئلہ ہے لیکن جو میڈیکل رپورٹ جمع کرائی ہے وہ کینسر اسپتال کی ہے۔ اسی اعتبار سے میڈیکل رپورٹ کو معتبر نہیں قرار دیا جاسکتا ۔ ایف آئی اے کا موقف ہے کہ عمران خان کا میڈیکل چیک اپ پمز یا پولی کلینک سے کرایا جائے۔
Discussion about this post