اسلام آباد پولیس نے تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب کو ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کرلیا ہے۔ امجد شعیب کے خلاف تھانہ رمنہ میں مقدمہ درج کیا گیا۔ جس میں ان پر الزام ہے کہ انہوں نے ٹی وی شو کے دوران عوام کو اداروں اور حکومت کے خلاف اکسانے پرترغیب دی۔ لیفٹیننٹ جزل ( ر) امجد شعیب پر 153 اے اور 505 پی پی سی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔پولیس کے مطابق انہیں صبح عدالت میں پیش کرکے ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔
Discussion about this post