بحری جہاز میں پاکستان، افغانستان، ایران اور کئی دیگر ممالک کے تارکین وطن ترکی سے سوار ہو کر اٹلی کی جانب رواں دواں تھے۔ ان تارکین وطن کا مقصد بہتر مستقبل اور روزگار کی تلاش تھا۔ اٹلی کے علاقے کلابیریا میں جنوبی ساحل کے قریب اس جہاز کو طوفانی موسم نے آگھیرا۔ جس کی وجہ سے یہ چٹانوں سے ٹکرا کر سمندر میں ڈوب گیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق اس حادثے میں 59 افراد موت کی نیند سو چکے ہیں جبکہ 81 افراد کے زندہ بچ جانے کی اطلاعات ہیں جن میں سے 22 کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ جہاز میں 150 مسافر سوار تھے۔ 20 سے 30 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔
Discussion about this post